Live Updates

مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت پروگرام نویں مرحلے کیلئے ہزاروں درخواستیں موصول

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے "روزگار سہولت پروگرام" کے نویں مرحلے کیلئے کراچی کے ہزاروں شہریوں نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اعلان کیا کہ 14 جولائی کو ایک مقامی ہال میں مستحق افراد کو ان کی پسند کے مطابق روزگار سے متعلقہ اشیا جیسے بائیک، لوڈر رکشہ، فروٹ اسٹال، لیپ ٹاپ وغیرہ فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ باعزت روزگار کا آغاز کر سکیں۔

احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محدود وسائل کے باوجود اہلیان کراچی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے جبکہ حکومت کے پاس وسائل ہونے کے باوجود عوامی فلاح سے غافل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی عزتِ نفس کی خاطر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے لیکن بے روزگاری اور مہنگائی نے انہیں بدترین حالات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کر کے خود کفیل بن سکیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات