صوابی ،تمباکو کمپنیوں نے پرچیز کے دوران وسیع پیمانے پر تمباکو ریجکشن عمل کو ناقابل برداشت قرار دے دیا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)اتحاد کاشتکاران خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال خان آف شیوہ ضلع صوابی نے تمباکو کے بعض کمپنیوں کی جانب سے پرچیز کے دوران وسیع پیمانے پر تمباکو کی ریجکشن کے عمل کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ غریب کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری کو یقینی بنا کر ان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کریں ایک بیان نے انہوں نے کہا کہ بعض تمباکو کمپنیاں پرچیز کے دوران باٹم کی بات کرتے ہیں حالانکہ اصول یہ ہے کہ کمپنیاں پہلے باٹم پھر مڈل اور آخر میں ٹاپ قسم کی تمباکو خریدتی ہیں ، آج کل بعض تمباکو کمپنیاں پرچیز کے دوران نصف سے زیادہ تمباکو کی ریجکشن کررہی ہیں ، تمباکو زیادہ یا کم کاشت کرنا کاشتکاروں کی گناہ نہیں کیونکہ ایک طرف پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے بروقت تمباکو کی کاشت کو اناونس نہیں کی اور دوسری طرف تمباکو کمپنوں نے تمباکو کی پرچیز تاخیر سے شروع کردی ہے ، انہوں نے کہا تمباکو کمپنیاں کاشتکاروں کو نیچے نظر سے نہیں دیکھیں ان کے ساتھ ناانصافی نہ کریں بلکہ ان کی عزت و احترام کرکے اچھا رویہ اپنائے ، ان سے تمباکو کی خریداری کو یقینی بنایا جائے اس میں کمپنیوں کی نقصان نہیں بلکہ منافع کم کمائیں گے ، اور اس کم منافع میں اللہ تعالی کافی برکت ڈالے گا ۔