پاکستان ریلوے کے تین افسران کے تقرر تبادلے

جمعہ 11 جولائی 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان ریلوے نے گریڈ 20تا 18تک کے تین افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افیسر ڈویژنل سپریڈنٹ سکھر شاہد عباس ملک کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل پریکٹس جمشید اسلم کو ٹرانسفر کر کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سید مرضیتہ الزہرہ کو ٹی اینڈ ڈی سیکشن وزارت ریلوے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔