
این ڈی ایم اے کا 17 جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری
جمعہ 11 جولائی 2025 23:50
(جاری ہے)
اسی طرح خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، نوشہرہ، پشاور، مردان، بونیر، وزیرستان و دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
دریائے کابل، دریائے سوات، پنجکورہ اور کلپانی نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں سیلابی صورتحال کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقوں زیارت، کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی و دیگر میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عوام ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کے پیش نظر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.