جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:35

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کے حکم پر ضلع کے علاقے پتو شاہی میں حاشر رفیق پرے نامی شہری کی 1کنال اور 18سے زائد اراضی اور 1رہائشی مکان ضبط کر لیا ،اس جائیدار کی مالیت تین کروڑ 59لاکھ بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیری مسلمانوں کی زمینوں ، مکانوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری ہندئوں کو دے کر علاقے میں آبادی کا تناسب تبدل کرنا ہے۔