
اردو کے ممتاز شاعر سیف الدین سیف کی32ویں برسی آج منائی گئی
ہفتہ 12 جولائی 2025 15:43
(جاری ہے)
سیف الدین سیف ایف اے کرنے کے بعد تعلیم جاری نہ رکھ سکے اور فلمی دنیا کے چند لوگوں کے کہنے پر فلمی کہانیاں لکھنی شروع کر دیں ۔
قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کر کے لاہور میں فلم نگری سے وابستہ ہو گئے۔1954میں انھوں نے اپنا ذاتی ادارہ راہ نما فلمز قائم کیا۔ انھوں نے ہچکولے، امانت، نویلی دلہن، غلام، محبوبہ، آغوش، آنکھ کا نشہ، سات لاکھ، کرتار سنگھ، طوفان، قاتل، انتقام، لخت جگر، امراؤ جان ادا، ثریا بھوپالی، عذرا، تہذیب، انارکلی، انجمن، شمع پروانہ فلموں کیلئے گانے لکھے۔انھوں نے خود بھی کئی فلمیں بنائیں جن میں سات لاکھ اور کرتار سنگھ شامل ہیں۔ فلم نگری میں رہنے کے باوجود سیف الدین سیف نے ادب سے اپنا رابطہ بحال رکھا اور گیتوں کے ساتھ ساتھ نظمیں اور غزلیں بھی تخلیق کرتے رہے۔ سیف الدین سیف کی شاعری سماج کے مسائل اور زندگی کے حقائق کو حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کرنے بدرجہ اتم کمال رکھتی ہے۔ وہ غم کی عکاسی بہت ہی مکمل اور متوازن انداز میں کرتے ہیں جس سے ان کی شاعری میں سحر کاری اور دلکشی پیدا ہوئی ہے۔اس خوبصورت شاعر کی غزلوں اور گیتوں کی گونج ہمیشہ ہمارے کانوں میں گونجتی رہے گی۔ سیف الدین سیف کے فن و شخصیت پر روبینہ شائستہ نے شاعر کج کلاہ کے نام سے ایک طویل مقالہ لکھا تھا جو کتابی صورت میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ ان کی شاعری کے مجموعہ کلام میں خم کاکل ، کف گل فروش اور دور دراز شامل ہیں۔ نغمات کے علاوہ ان کی غزلوں پر بھی مختلف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جن میں استاد امانت علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان کے نام سرِ فہرست ہیں۔سیف الدین سیف 12 جولائی 1993کو لاہور میں انتقال کر گئے اور ماڈل ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ سیف الدین سیف کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں اور شوبز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.