دنیا بھر میں (کل) یوم شہدائے کشمیر منایاجائے گا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:58

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری (کل)اتوار کو یوم شہدائے کشمیر منائیں گی13 جولائی 1931 کو ناجائز ریاستی قبضے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اکٹھے ہونے والے مظاہرین پر ڈوگرا راج کی پولیس نے فائرنگ کی اور گولی مار کر مؤذن کو شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے مؤذن کی شہادت پر دوسرے مؤذن نے جگہ لے لی، اسے بھی پولیس نے شہید کر دیا تھا، مظاہرین کو اذان سے روکنے میں ناکامی پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری مسلمان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔13 جولائی 1931 سانحے کی یاد میں کشمیری ہر سال 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں۔