9 مئی واقعات ، عمر ایوب، ملک احمد بھچر،عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور سینکٹروں کارکنان کیخلاف درج مقدمات کے گواہان کے بیانات قلم بند

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:58

9 مئی واقعات ، عمر ایوب، ملک احمد بھچر،عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور سینکٹروں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 9مئی 2023کے مختلف واقعات پر میانوالی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر،ایم این ایز محمد احمد چھٹہ،بلال اعجاز خواتین عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور سینکٹروں کارکنان کے خلاف درج مقدمات کے گواہان کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے مزید سماعت14جولائی تک ملتوی کر دی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے محمد احمد چھٹہ، سابق ایم این اے بلال اعجاز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو پیشی سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ دیگر کی حاضری وکلا نے لگوائی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کی9مئی 2023کے مختلف واقعات پر تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی،ملک احمد خان بھچر،ایم این اے بلال اعجاز،ایم این اے محمد احمد چٹھہ،خواتین صنم جاوید،عالیہ صنم اور سینکٹروں کارکنان کے خلاف میانوالی تھانہ سٹی مقدمات 348/23 ,349/23 /355/23 اور تھانہ کمر مشانی کے مقدمات 72/23,179/23 ,180/23 کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شیخ محمد نعیم کر رہے ہیں گزشتہ روز ان مقدمات کی سماعت میں گواہان کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی جن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں ایم این اے محمد احمد چھٹہ سابق ایم این اے بلال اعجاز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو پیشی سے استثنیٰ حاصل ہے دیگر کی حاضری وکلا نے لگوائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گے۔