Live Updates

پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہی: عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، منصور احمد شیخ

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے صدر ٹاؤن آفس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ناحق قید کو دو سال مکمل ہونے کو ہیں اور پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دو سال سے وہ قید تنہائی میں ہیں، اور انہیں جھکانے کے لیے ان کی اہلیہ، بشری بی بی کو بھی جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے، مگر عمران خان نے نہ جھکنے کا فیصلہ کیا ہے، نہ ہی کوئی ڈیل کی ہے۔منصور احمد شیخ نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔

پوری قوم کی نظریں اعلی عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں۔ اگر عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہیں، تو یہ نظام تباہ و برباد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، مگر فیصلے عوامی امنگوں کے برعکس ہو رہے ہیں۔ پہلے عوامی مینڈیٹ چرایا گیا، پھر عوام کے مسترد شدہ نمائندوں کو ایوانوں میں بٹھا کر ان پر مسلط کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات