19 جولائی کی ہڑتال کا حمایت کا اعلان کرتے ہیں، آل تاجران سندھ اتحاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ایف بی آر کے نئے قوانین خاص طور پرسیکشن 37 اے اور 37 بی تاجروں کے لیے نا قابل قبول ہیں ہم مسترد کرتے ہیں کسی صورت ہم اس فیصلے کو نہیں قبول نہیں کرینگے کراچی چیمبر آف کامرس اور ملک بھر کے مختلف چیمبرزکے مشترکہ فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اجلاس میں صدرکراچی ڈویژن جاوید صدیقی،سیکٹری مقصود فراز،فائنانس سیکٹری آفرین صدیقی،پریس سیکٹری حمیر خان،ایونٹ کمیٹی کنوینر انور غوری،جوائنٹ سیکٹری عثمانشیخ،مرکزی نائب صدر عبداللہ بٹرا،نائب صدر اویس فاروقی،نائب صدر عبدالقادر سوریہ،ضلع سینٹرل کے صدر فرقان شیخ،ضلع کورنگی کے صدر ایاز شیخ،عزیز الرحمن، جہزیب خان اور دیگر نے شرکت چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پہلے ہی کاروبار نا ہونے کے برابر ہے پورے پاکستان کے تاجر حد سے ذیادہ پریشان ہیں اوپر سے یہ ٹیکس لکانا قبول نہیں ہے ایف بی آر کے نئے قوانین سیکشن 37 ڈبل اے اور 37 بی تاجر برادری کے لیے ناقابلِ قبول ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر رہے ہیں 19 جولائی 2025 کو کراچی چیمبر آف کامرس اور ملک بھر کے مختلف چیمبرزکی جانب سے ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کے خدشات دور کرتے ہوئے ان قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔