پیغام امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیاسی و سازشی عناصر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،مولانا محمد صالح انڈھڑ

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائمقام سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ پیغام امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیاسی و سازشی عناصر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ سندھ کی عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہو چکی ہے اور انشاء اللہ پیغام امن تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی ، جمعیت علماء اسلام نے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، چوری ، ڈکیتی ، قتل و غارت سمیت دیگر مسائل کے خلاف سندھ کے باشعور جاگیرداروں ، وڈیروں ، سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں سمیت معززین کیساتھ ایک امن جرگہ منعقد کیا تھا جس پر تمام شرکاء اے پی سی نے ہمارے موقف کی تائید کی تھی ہم ایک بار پھر انکے ساتھ مشاوارتی اجلاس منعقد کرینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام تھرمل پاور کالونی پرانہ سکھر میں منعقد امن کانفرنس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا ، امن کانفرنس میں شیخ الحدیث حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی ، ف لیگ کے فقیر عنایت اللہ برڑو ، جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکریٹری حافظ عبدالحمید مہر ، سٹی سکھر کے امیر مولانا محمد عابد سندھی ، سیکریٹری قاری لیاقت علی مغل ، مفتی قمر الدین ملانو، مولانا امان اللہ سکھر وی ، قاری محمد فاروق شیخ ، مفتی محمد اعظم مہر ، قاری رفیق بندھانی ، مولانا عبدالغفور بھٹو ، مولانا عبدالرشید ٹانوری ، مفتی عزیز اللہ چوہان سمیت کارکنان و دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، پیغام امن کانفرنس سے خطابات کرتے ہوئے شرکاء و مقررین ، علماء کرام و سیاسی شخصیات کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں کو سندھ کی غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے ، غریب شہریوں سے لوٹ مار ہو رہی ہے ، ان کے اغواء ہو رہے ہیں ، قبائلی جھگڑوں میں قیمتی جانیں ضیاع ہو چکی ہیں ، سندھ بدامنی کی آگ میں جھلس رہا ہے ، نا شہری محفوظ ہے اور نا ہی تاجر برادری محفوظ ہیں سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جرائم کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے محکموں کو سیاسی بنا ء پر کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ سندھ اور سندھ میں رہنے والوں کے جائز حقوق کیلئے آوا ز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے انشاء اللہ کشمور سے کراچی تک ہمارا پر امن پیغا م امن مارچ سندھ کی نااہل حکومت اور اسکے نااہل حکمرانوں کے تابوتوں میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔