بھارت، بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیاں، امریکی اخبار کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے امریکی اخبار کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔اخبار کی 11جولائی 2025ء کی رپورٹ نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں و روہنگیا پر مبنی منظم، غیرقانونی اور انسانیت سوز پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ان تمام وحشی ہتھکنڈوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو بھارت میں مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بھارت میں مسلمان برادری کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے واضح الفاظ میں کہاہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔