ی*حنا پرویز بٹ کا کمزیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر کا دورہ، انصاف کی یقین دہانی

ہم متاثرہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی مثال قائم کریں گے، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں اُس کم سن متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا، جو مبینہ طور پر اپنے کرایہ دار کی جانب سے زیادتی کا شکار ہوئی۔ چیئرپرسن نے متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کا دکھ سنا اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 13 تا 14 سالہ بچی کو اُس کے کرایہ دار اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے مبینہ طور پر نشہ آور مشروب دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور بعد ازاں اسے نازیبا سلوک اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔ چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا، جنہوں نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہایہ واقعہ ہم سب کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے درندہ صفت افراد کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ ہم متاثرہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی مثال قائم کریں گے۔''انہوں نے پولیس، ویمن پروٹیکشن افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ کو فوری قانونی تحفظ، نفسیاتی مدد، اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور اس کیس کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔

چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ''خواتین کے لیے محفوظ پنجاب'' ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہر مظلوم کو انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔اگر آپ یا آپ کے اردگرد کوئی خاتون یا بچی کسی بھی قسم کے تشدد، ہراسانی یا زیادتی کا شکار ہو، تو فوراً 1737 پر رابطہ کریں۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے۔