تحریک لبیک نے ٹنڈو الہیار کے مسلم اکثریتی علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)تحریک لبیک پاکستان نے ٹنڈو الہیار کے مسلم اکثریتی علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، عدالت عالیہ نے فریقین 26 اگست کے نوٹس کر دیئے۔سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نیاس سلسلے میں دائر آئینی پٹیشن نمبر 1143/2025 کی جمعرات کو سماعت کی اور وکلا کے دلال سننے کے بعد سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمینٹ سندھ، ڈاریکٹر جنرل ایکساز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمینٹ سندھ، ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمینٹ حیدرآباد، اای ٹی او ٹنڈو الہیار، ایس ایچ او اے سیکشن ٹنڈوالہیار و دیگر کو جواب داخل کروانے کے لئے نوٹس جاری کر کر دیئے، درخواست پر مزید سماعت 26 اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

آئینی پٹیشن ٹی ایل پی ضلع ٹنڈو الہیار کے امیر مولانا عبدالجبار و دیگر نے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈوکیٹ اور ذوالفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس ڈیپارٹمینٹ نے خلاف قانون ٹنڈو الہیار میں نصرپور روڈ پر مسلم اکثریتی علاقے میں نیا شراب خانہ کھولنے کی اجازت دی ہے جہاں اسکول, مساجد, شادی ہال موجود ہیں، اس علاقے میں شراب خانہ کھولنے کی اجازت دینے سے مسلم آبادی میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔