9سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات ، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

7 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات ، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی شریک چیئرپرسن منیزے جہانگیر کی قیادت میں عارفہ نور ، سردار طاہر حسین ایڈووکیٹ ، کاشف کاکڑ ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے سراوان ہاوس میں ملاقات کی ، ملاقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال ، ماورائے آئین قانون سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔