منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،2کلوچرس برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) کراچی میں پاکستان بازار اورپاک کالونی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلو125گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید اور انعام الحق شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔