چیچہ وطنی، تحصیل انتظامیہ نے گھریلو استعمال کی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنیوالی5دکانیں سیل کردیں

اتوار 13 جولائی 2025 15:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) تحصیل انتظامیہ نے گھریلو استعمال کی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنیوالی5دکانیں سیل کردیں،ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں لیکوفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈروں میں غیرقانونی ری فلنگ کا کام کرنیوالی 5دکانیں سیل کردیں،خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے متنبہ کیا کہ اس خطرناک کاروبار سے منسلک افراد پنجاب حکومت کے وضع کردہ اس او پیز پر عمل کریں۔\378