سفیان مغل نے ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 13 جولائی 2025 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) پاکستان کے 6 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان مغل نے ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیان مغل نے 30 سیکنڈز میں 30 سٹیپ اپس کا چیلنجنگ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، جو گینز ورلڈ ریکارڈز نے 45 سٹیپ اپ مکمل کر کے قائم کیا ہے۔یہ نمایاں کارنامہ سفیان مغل کی لگن، محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سفیان مغل پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں انہوں نے چھ سال کی عمر میں چار ریکارڈ قائم کیے تھے۔ اس نے اس سے قبل اپنی شاندار صلاحیتوں کا مزید مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے دو ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔سفیان مغل کی کامیابیاں دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں اور مارشل آرٹسٹوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہیں۔مارشل آرٹس کے لیے ان کے عزم اور جذبے نے انھیں بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی ہےاور وہ اپنے شاندار کارناموں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔