سید ذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے خاتمے کیلیے سرکاری ملازمین تنظیموں اور یونینز کی مشاورت کا عمل آخری مراحل میں داخل

جلد بھرپور احتجاج کیا جائے گا،بلدیاتی مزدوررہنمائوں کاصوبہ سندھ میں تنخواہوں پینشن کی ادائیگی کے نوٹیفکیشن کا بغیر ڈسپیرٹی الائونس کے اجرا پر تشویش کا اظہار

اتوار 13 جولائی 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے دیگرسرکاری ملازمین اور یونینز سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کی ادائیگی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کے لیے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے مشاورتی عمل میں تنخواہوں ،پینشن میں 50 فیصد اضافے ،وفاق کی طرز پر DRAکی ادائیگی،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی اور فیڈریشن کے صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی واپسی کے خلاف کراچی میں دھرنے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

فیڈریشن کے صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ نے فیڈریشن کے صوبائی، ڈویڑن ،ضلعی اور ملحقہ یونینز کے رہنماوں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان کوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس اور تنخواہوں و پینشن میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبوں پر بھی رائج کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں پینشن میں اضافے کے نوٹیفیکشن کیاجرا پر خوشی اور ڈسپیرٹی الاونس کی تاحال عدم منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تمام ملازم تنظیموں کے ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ مشترکہ احتجاج کے لیے تمام تنظیموں کو متفق کرنے کیلیے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے قائدین سید ذوالفقارشاہ اور حافظ مشتاق کوریجو سرگرم ہوگئے ہیں۔تمام تنظیموں سے رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔