ودوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کا131واںیوم پیدائش 19 جولائی کو منایا جائیگا

اتوار 13 جولائی 2025 18:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل ودوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کا131واںیوم پیدائش 19 جولائی کو منایا جائیگا وہ 19 جولائی 1894 میں ڈھاکا میں پید اہوئے تھے 1937میں خواجہ نظام الدین آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور پھر تاعمر اسی جماعت سے منسلک رہے قیام پاکستان کے بعدوہ مشرقی پاکستان کے وزیر ا ٰ علیٰ منتخب ہوئے 1948میں قائد اعظم کی وفات کے بعد انہیں پاکستان کا گورنر جنرل منتخب کیا گیا 1951میں جب لیاقت علی خان شہید ہوئے تو وہ پاکستان کے وزیراعظم کے منصب پر فائر ہوئے 1953میں گورنرجنرل غلام محمد نے انہیں غیر آئینی طور پر برطرف کردیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے خواجہ ناظم الدین22 اکتوبر1964 کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے ۔