ﷺ امریکہ میں عالمی مقابلہ میں BEST POiETکا ایواڈ حاصل کرنے والے کشمیری شاعرو مورخ صابر حسین صابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

و*راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) امریکہ میں عالمی مقابلہ میں BEST POiETکا ایواڈ حاصل کرنے والے کشمیری شاعرو مورخ صابر حسین صابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ،صابر حسین صابر کی تخلیق سمیط سدوزئی کو کشمیر بھر کے تعلیمی اداروں اور لائبریریوں میں سرکاری سطح پر حصہ بنائے جانے کا مطالبہ حکومت آزاد کشمیر صابر حسین صابر کی ادبی خدمات پر انہیں ایوارڈ دے اور تعلیمی ادارے کو ان کے نام سے منسوب کرے یہ بات صابر حسین صابر کے آبائی شہر مجاہد آباد میں صابر حسین صابر مرحوم کی یاد میں ان کے بیٹے عرفان صابر کی صدارت میں تعزیتی ریفرنس سے اظہار خیال کرتے مقررین نے کہی اس تقریب کے مہمان خصوصی امداد الحق روغانی چیف سدوزئی جرگہ سوات تھے اسد ابراہیم رشید طارق عبدالخالق خان ایڈووکیٹ ڈاکٹر صغیر خان عتیق اسلم رفاقت گردیزی ابرار حقانی قبلائی خان عتیق الرحمان ایاز کیانی مہتاب خان فاروق خان جاوید صادق ممتاز خان اصغر حسین اصغر ممتاز غنی سعید خان زاکر شیر افضل سعید خان اختر حسین اتفاق حسین سمیت دیگر حضرات نے خوبصورت گفتگو کرتے صابر حسین صابر کو ایک اثاثہ قرار دیااور فرمایہ کہ تاریخی بددیانتی کو صحفہ ہستی سے مٹانے انہوں نے صرف ایک کتاب پر کروڑوں روپیہ خرچ کیا اور اسرائیل تک کہ سفر کیا ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ سدھن قبیلہ کے جد امجد نواب جسی خان کی ایک ہزار سال پرانی قبر بھی دریافت کی وہ ادیبوں شاعروں کے سرپرست اور قوم کے محسن تھے ان جیسے لوگوں کی زندگی میں حوصلہ افزائی ضروری ہے غریب گھرانے سے اٹھ کر پوری دنیا میں نام کمایا محقق کی حثیت سے سمیط سدوزئی کا کوئی متبادل نہیں تو انگریزی شاعری میں امریکہ میں ایواڈ جیتا کالم نویسی سے لیکر اردو شاعری میں ان کی کتابیں اور تحریروں کو دنیا بھر میں پذیرائی ہے