Live Updates

پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک نظریہ، فکر اور عوامی خد مت کے مشن کی تحریک ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین شازیہ بانو

اتوار 13 جولائی 2025 19:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک نظریہ، فکر اور عوامی خد مت کے مشن کی تحریک ہے، ہماری جماعت ملک میں تعمیر وترقی و خوشحالی اور بہتر نظا م کی پہچا ن بن چکی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں اورعوامی فلاح و بہبود کے جاری اقدامات سے خود کو ناقابل تسخیرعوامی طاقت بنایا ہے لیکن عمران نیازی اور اس کے حواری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتے، پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ بانو نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیراعطم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھا رہے ہیں، بنیادی سہولیات ہوں یا کوئی اور مسئلہ، ہر شعبہ میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بلا تفریق روزگار کے مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی اس اعلی کا ر کر د گی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں اور وہ وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی اور عوامی خوشحالی کا خواب ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات