Live Updates

سید فرخ شاہ نے سندھ پیپلز ہائوسنگ کے تحت سیلاب و بارش متاثرہ افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں

مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے،یہ ایک انقلابی قدم ہے جس سے سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی،رکن سندھ اسمبلی

اتوار 13 جولائی 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پرسندھ پیپلز ہائوسنگ کے تحت سیلاب و بارش متاثرہ افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر راجہ ایم بی دھاریجو و دیگر افسران کے ہمراہ نصیر آباد کا دورہ کیا اور منعقد تقریب میں شرکت کے دوران انہوںنے 150سے زائد بارش و سیلاب متاثرہ خاندانوں میں گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں ، بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کا کہناتھا کہ یہ دورہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ پیپلز ہائوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کرنا اور انہیں ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دینا تھا ، بارش و سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیاہے ان کا مزید کہنا تھا مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے۔

(جاری ہے)

بارش و سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیرات کرکے دینا ایک انقلابی قدم ہے جس سے امیر اور غریب کا فرق ختم ہوگا اور اس سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات