ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ پھر آمنے سامنے ہوں گے

دونوں ایشین ایتھلیٹس آئندہ ماہ شیڈول سیلیسا ڈائمنڈ لیگ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جولائی 2025 12:28

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ پھر آمنے سامنے ہوں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جولائی 2025ء ) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ پھر آمنے سامنے آئیں گے۔ 
دونوں کھلاڑی پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کے درمیان 16 اگست 2025ء کو پہلا مقابلہ ہوگا۔
گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔

(جاری ہے)

 
ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں بھی ڈائمنڈ لیگ کھیلیں گے۔ 
زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے میں نیرج اور ارشد کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔