
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار،ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ
پاکستان میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بڑھتے خطرات ، پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے سپریم کورٹ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لے اور حکومت کو قانون میں ترامیم کی ہدایت دے، آرٹیکل 19 کے تحت آزادی صحافت کے تحفظ کیلئے اقدام کیا جائے. صحافیوں کی عالمی تنظیم کےخط کا متن
میاں محمد ندیم
پیر 14 جولائی 2025
15:07

(جاری ہے)
انٹرنیشنل فیڈ ریشن آف جرنلسٹس نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جائے.
صحافیو ں کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایف جے دنیا کی سب سے بڑی صحافیوں کی تنظیم ہے جس کے 142 ممالک میں 6لاکھ سے زائد ممبران ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم، وسیع پیمانے پر احتجاج اور سماجی بدامنی نے پروفیشنل صحافیوں کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا مشکل بنا دیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی، مقدمات، گرفتاریوں اور دیگر خطرات کاسامنا ہے خاص طور پر پیکا ایکٹ کے نفاذ کے بعد پاکستان میں صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے‘ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے وہ کنونشنز تسلیم کرتا ہے جو اظہار رائے اور جمہوری حقوق کی ضمانت دیتے ہیں ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات آئی ایف جے اور عالمی صحافتی برادری کے لئے گہری تشویش کا باعث ہیں. خط میں پاکستان پریس فریڈم رپورٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ایف جے نے یکم مئی 2024 سے 30 اپریل 2025 کے درمیان پاکستان میں 34 سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے جن میں صحافیوں پر جان لیوا حملے، قانونی ہراسانی، گرفتاریوں، اور میڈیا اداروں پر چھاپے شامل ہیں اس کے علاوہ اجرت کی عدم ادائیگی، غیر قانونی برطرفیاں، حفاظت کے خطرات اور صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزاﺅں میں کمی شامل ہے. آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے کنونشن98اور87کے تحت کارکن صحافیوں کی یونین ‘اجرت ‘ملازمت کا تحفظ‘یونین کے ذریعے کارکنوں کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کا حق تسلیم کیا گیا ہے اور پاکستان بطور رکن ملک آئی ایل او اور اقوام متحدہ کے قوانین کا پابند ہے خط میں کہا گیا ہے کہ کارکن صحافیوں کی اپیلوں کو ماتحت عدالتوں کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کیا جانا چاہیے کیونکہ ماتحت عدالتوں میں دہائیوں تک اپیلوں پر فیصلے نہیں ہوتے . خط میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے ذریعے شکایات دائر کرنے کے طریقہ کار پر خدشات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا استعمال صحافیوں کو خاموش کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل نے خط میںآئی ایف جے کے صدر ڈومینیک پرادلے اور ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر جین ورتھنگٹن کی قیادت وفود کے دوروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ایف جے کی اعلی قیادت کے دورے پاکستان کے صحافیوں کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تھے اور ان دوروں کے دوران پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) اور دیگر صحافتی راہنماﺅں سے ملاقاتوں میں صحافیوں کے خدشات‘کام کرنے کے ماحول‘درپیش خطرات ‘ملازمتوں سے برطرفیوں‘تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں سمیت دیگر امورکا مشاہدہ کیا گیا . خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایف جے کے 24 مئی 2023 کے سابقہ خط کے بعد ایک درخواست پر سماعت کی جس پر ہم عدالت کا شکریہ اداکرتے ہیں اور پی ایف یوجے کے صدر رانا ایم عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں وکلاءاور صحافی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں عدالت نے حکومت کو ان مسائل کے حل کے لئے کچھ ہدایات دی ہیں ہم اس درخواست پر معززعدالت کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں.مزید اہم خبریں
-
جنسی تشدد کی شکار، ہمت و حوصلے کی علامت: جزیل فرانس کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی حقدار
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی
-
داخلی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو وفاقی کانسٹیبلری میں تبدیل کیا جارہا ہے، سینیٹرطلال چوہدری
-
پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزرگروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
-
ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
سندھ پروہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند اداکرتے ہیں ۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی
-
دولاکھ کی لین دین کے حوالے سے وزارت خزانہ تاجر برادری کے خدشات دور کرے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
تاجروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، وزیر خزانہ نے مذاکرات کی دعوت دیدی
-
اگر دنیا پر عورتیں حکمران ہوتیں؟
-
عمران خان نے قید میں 700 دن کاٹے، جس انداز میں جیل گزاری وہ قابل تعریف ہے، ناصر حسین شاہ
-
ڈالر کی قیمت 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر
-
عراق اور ایران جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں، سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کو مزید سہولت ملے گی، کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.