سندھ پروہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند اداکرتے ہیں ۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

پیر 14 جولائی 2025 19:48

سندھ پروہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد ڈسڑکٹ آفس پر ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ایڈ کے زمہ داران و دیگر وکلا سے ایم کیو ایم پاکستان چیرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیگفتگو کرتے ہوئیکہاکہ سندھ پر وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم پر سیاست نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ قوموں کو عروج بخشتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ پر وہ لوگ قابض ہیں جن کی سوچ اپنی بہتر تعلیم سے زیادہ دوسروں کو تعلیم سے محروم رکھنے پرمبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون و آئین آرٹیکل 140/Aکیتحت مقامی سطح پر اختیار کی منتقلی نہ کرنے والیدرحقیقت قومی مجرم ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان لڑرہی ہے اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے سندھ میں اختیار مقامی لوگوں کے پاس ہونا چاہئے۔

اس موقع پر سندھ تنظیمیں کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق حیدراباد ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ،انجینئر صابر حسین قائم خانی ،ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے