فاروق ستار کی نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز

اب اجرک کے نام پراگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی تیاری ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

پیر 14 جولائی 2025 17:12

فاروق ستار کی نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اب اجرک کے نام پر اگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی تیاری ہے، معصوم سندھی بھائیوں کی آنکھوں میں اجرک دکھاکرووٹ لینے کی تیاری ہے، نمبر پلیٹ کے نام پر اب اجرک کو بھی اس طرح بیچوگے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پی پی نے دیکھ لیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے نعرہ اثر نہیں کرے گا، لوگ سمجھ گئے ہیں پی پی زندہ ہے، بھٹو نعرے کا صرف استعمال کرتی ہے ، یہ زندہ ہے بھٹو کے نعرے پر پل رہے ہیں ، لوٹ مار کررہے ہیں ، پی پی بھٹو اور بے نظیر کی شہادتوں ، قربانیوں کو فروخت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا اندرون سندھ سے ٹریفک اہلکاروں کو لا کرجیبیں گرم کی جارہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نمبرپلیٹ کے معاملے پر احتجاج کرنے جارہی ہے، جب شہریوں کے پاس نمبر پلیٹ ہے تواجرک والی کیاجرا کا کیا مقصد سانحہ لیاری پر رہنما ایم کیو ایم رہنما نے کہا لیاری بلڈنگ حادثے میں ایس بی سی اے افسران کوقربانی کابکرابنایاگیاہے، لیاری بلڈنگ حادثے پر سندھ حکومت اپنا حساب کتاب کب دے گی۔

انھوں نے سوال کیا وزیر بلدیات بتائیں انھوں نے مخدوش عمارتوں پر کتنی میٹنگز کی، کیا ڈیڈ لائن دی گئی ، بے گھر مکینوں کے لیے کیا متبادل کا انتظام کیا گیا مکینوں کو نوٹس دراصل اپنی نااہلی ،کوتاہی چھپانے کے بہانے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر بلدیات کوانکوائری مکمل ہونے تک استعفی دینے کااعلان کرناچاہیے تھا۔مرتضی وہاب کے بیان پر رہنما نے کہا کہ شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر پر مئیر کراچی کا بیان مضحکہ خیز ہے ، 18 ٹاؤن چیئرمینز کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو میئر کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔