نذیر حسین ڈھوکی مرحوم کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا خراجِ عقیدت

نذیر حسین ڈھوکی مرحوم کی جدوجہد، استقامت اور قربانیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ یاد رکھیں گی، بیان

پیر 14 جولائی 2025 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی مرحوم کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نذیر حسین ڈھوکی مرحوم کی جدوجہد، استقامت اور قربانیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دورِ آمریت میں ان کی جمہوریت کے لیے دی گئی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نزیر حسین ڈھوکی کی بھٹو خاندان سے بے مثال وفاداری اور نظریاتی کمٹمنٹ ہر جیالے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔