پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی اور تہران کی حمائت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی ، محسن نقوی

پیر 14 جولائی 2025 22:54

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی اور تہران کی   حمائت ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی اور تہران کی حمائت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔ تہران میں زائرین کے مسائل کے حل کے لئے ہونے والی سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا تہران میں سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عراق اور ایران آنیوالے زائرین اہم ترین ہیں ۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی ہے ۔ پاکستان نے ایران کی حمائت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنوری سے کوئی بھی پاکستانی بغیر آرگنائز گروپ کے عراق نہیں جا سکے گا ۔ اس سے عراق میں غیر قانونی گروپ کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔ لاکھوں زائرین کی دیکھ بھال پر عراق اور ایران کو خر اج تحسین پیش کرتے ہیں ۔