جے ایف 17 سمیت پاکستان کے 3 طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر شوکا حصہ

پیر 14 جولائی 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)جے ایف 17 سمیت پاکستان کے 3 طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر شوکا حصہ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دی رائل انٹرنیشنل ایئر شو کی ویب سائٹ پر طیاروں کی جاری فہرست کے مطابق پاکستان سے جے ایف 17، سی 130ہرکولیس اور آئی ایل 78 طیارہ شو کا حصہ ہونگے۔ واضح رہے کہ آر آئی اے ٹی شو 18 سے 20 جولائی تک آر اے ایف فیئرفورڈ میں منعقد ہوگا، جے ایف 17 پہلی بار رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں حصہ لے رہا ہے، ایئرشو میں بھارت کی نمائندگی کرنے کیلئے کوئی طیارہ شامل نہیں ہے۔