ذ* لاہور ہائیکورٹ :اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت، مقدمات کا ریکارڈ طلب

ٴنو مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر 16 جولائی کو سماعت ہوگی

پیر 14 جولائی 2025 20:50

٪لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9 مئی کے جلاو گھیراو کے چار مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر 16 جولائی کو مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں 16 مرکزی ملزمان میں سے کچھ عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ کچھ اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے مطابق اعجاز چوہدری کے علاوہ شفقت محمود اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں بھی پہلے ہی خارج ہو چکی ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے، جبکہ چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے اور پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ کچھ سرکاری گواہوں پر ٹرائل کورٹ میں جرح بھی ہو چکی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔