سینئر صحافی مظہر عباس کی قیادت میں کے یوجے کے وفدکی میئر کراچی سے ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی) کے ایک وفد نے سینئر صحافی مظہر عباس کی قیادت میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شہر کی بہتری اور میڈیا سے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جی) کے 75 ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی باقاعدہ دعوت میئر کراچی کو دی، جو 2 اگست کو خالق دینا ہال میں منعقد ہوگی، ملاقات میں شہری مسائل، شفافیت کے فروغ، عوامی شعور اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے صحافی برادری کی خدمات کو سراہا اور وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پی ایف یو جے کی تقریب میں اپنی شرکت کی بھی تصدیق کی، ملاقات کرنے والے وفد میں ممتاز صحافی لالا اسد پٹھان، لیاقت کشمیری، اور طاہرخان شاملنتھے۔