؁پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کثرت آبادی ہے جو صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، گورنر بلوچستان

پیر 14 جولائی 2025 21:30

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کثرت آبادی ہے جو صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ گزشتہ پچاس کے دوران بلوچستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے وسائل خاصکر بنیادی سہولیات پر بہت زیادہ دباو پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعلیم کے ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کی حوصلہ افزائی بھی بہت ضروری ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم آبادی کی مناسبت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیمینار کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی حکومت بلوچستان ظفر بلیدی، چیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، پاکستان پاورٹی ایلیوش فنڈ کے صوبائی ہیڈ ڈاکٹر عبدالرحمن, یو این ایف پی اے کا نمائندہ اور ڈائریکٹر جنرل عظیم کاکڑ سمیت مختلف اداروں کے نمائندے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعدد عوام دوست ترقیاتی منصوبوں تو ہر سال کیے جاتے ہیں لیکن ایک بڑی تشویش حکومت میں تبدیلیوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں تسلسل کا فقدان ہے جس کا نتیجہ ادھورا اور ترک شدہ اقدامات کی صورت میں نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مختص کیے گئے فنڈز کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ چین، جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک نے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کیے ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔

اس کو کم کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہی. صحیح تعلیم ہی افراد کو فیملی پلاننگ کے بارے میں باخبر انتخاب کرنے میں مدد کر سکتی ہے جس سے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا ہوتا ہے۔ ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم جس میں میڈیا، سیاسی رہنما، علما کرام، مشائخ اور سول سوسائٹی شامل ہو، خاندانی منصوبہ بندی اور متوازن خاندانی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے فیلڈ جانے پر زور دیا، تمام کمیونٹیز کو ڈائیلاگ میں مشغول رکھیں اور عوام کے ساتھ عوامی کی زبان میں مدد و رہنمائی فراہم کریں تاکہ ہم زیادہ آبادی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹ جانے کے قابل بن کر ایک زیادہ پائیدار مستقبل بنا سکیں۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری ظفر بلیدی، چیرمین عبداللہ خان اور ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور مختلف اداروں کے نمائندوں میں شیلڈز تقسیم کیے گئی