Live Updates

ًجماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے فیصلے کواہل بلوچستان کی بھرپورحمایت حاصل ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

پیر 14 جولائی 2025 22:00

! کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ 25جولائی لانگ مارچ قومی حقوق,سی پیک کے ثمرات کے حصول,عوام کی جان ومال ومعدنیات کی حفاظت,بارڈربندش,عدلیہ وقانون کی موجودگی میں لوگوں کوغائب کرنے لاشیں پھینکنے لاقانونیت بدامنی وبدعنوانی کے خلاف عوامی طاقت وغم وغصے کاپرامن جمہوری اظہارہوگابلوچستان کے عوام کوجماعت اسلامی کی عملی مخلصانہ جدوجہدمسائل مشکلات سے نکالیگی۔

18۔19کوئٹہ کے مختلف زونزمیں جلسی,20جولائی کولانگ مارچ کے سلسلے تمام ضلعی کوارٹرزمیں مین چوکوں پر تشہیردعوتی وتیاری کیپس لگائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی دفترمیں لانگ مارچ اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں عبدالمتین اخوندزادہ مرتضی خان کاکڑمولاناعبدالکبیرشاکرزاہداختربلوچ بشیراحمدماندائی ڈاکٹرعطا الرحمان حافظ نورعلی مولانامحمدعارف دمڑپروفیسرسلطان محمدکاکڑنورالدین غلزئی قاری امداداللہ نقیب اللہ اخوانی سلطان محمدمحنتی عبدالنعیم رندعبدالولی خان شاکراحمدشاہ غازی اوراسامہ ہاشمی نے شرکت کی اجلاس لانگ مارچ کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے تیاری روٹ میڈیاتشہیروال چاکنگ ودیگرمیڈیاتیاریوں کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم جمہوری قانونی طریقے سے احتجاج کرکے حقوق مانگ رہے ہیں مظالم لاقانونیت لوٹ مار سے نجات حقیقی عوام حکومت ہماری ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کے لانگ مرچ کے فیصلے کواہل بلوچستان انسانیت سے محبت کرنے والوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ بلوچستان کے حقوق کے لیے،بارڈرز بندش کے ایف سی کی مظالم اغوا کاری,جبری گمشدگیوں،منشیات مافیا،سیاست میں فوجی مداخلت, تعلیمی بجٹ میں کمی کے خلاف, سی پیک میں بلوچستان کو حصہ نہ دینے،ٹرالر مافیا،افغان بھائیوں کا جبری بے دخلی اورایرانی تیل پرپابندی کے خلاف ہوگا۔

بلوچستان کے عوام کواسلام آباد کے مظالم زیادتیوں جبرلاقانونیت کے خلاف جمہوری مذاہمت کیلئے تیار کریں گی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات