کوہستان کرپشن سکینڈل،نیب نے اعظم سواتی کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں طلب کرلیا

پیر 14 جولائی 2025 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا جواب غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا اور اعظم سواتی کو17جولائی کو طلب کرلیا۔نیب نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی امجد علی کو بھی نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نیب کی جانب سے جاری نوٹسز کے مطابق نیب کوہستان سکینڈل میں 36ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو بھی نوٹس جاری کیا تھا جس پر انہوں نے جواب جمع کیاتاہم نیب نے اعظم سواتی کے جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرکی17جولائی کو طلب کرلیا ہے۔اسی طرح نیب نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امجد علی کو بھی نوٹس جاری کرکے ان سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہے اور17جولائی کو تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔