کرکٹ کا شوق بچپن سے تھا، یہ شوق پورا کرنے کیلئے بڑی بہن نے بہت مدد کی : حسن نواز

بڑی بہن کو کہا کہ کرکٹ کا شوق ہے تو انہوں نے لیہ سے اسلام آباد اپنے پاس بلوا لیا، اسلام آباد میں قیام کے دوران کرکٹ کا سارا خرچہ بھی بڑی بہن نے اٹھایا : قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جولائی 2025 10:57

کرکٹ کا شوق بچپن سے تھا، یہ شوق پورا کرنے کیلئے بڑی بہن نے بہت مدد کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2025ء ) قومی کرکٹر حسن نواز نے ایک انٹرویو میں کرکٹ کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی۔ 
پی سی بی ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو میں حسن نواز کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کراچی میں لگنے والے کیمپ میں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو غلطیاں پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز میں ہوئیں وہ دور کر رہا ہوں کیونکہ آگے بنگلہ دیش سیریز ہے اور سارا فوکس بنگلہ دیش سیریز پر ہے۔

 
حسن نواز نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ایک خواب کی طرح لگتا ہے۔ 
مشکل دنوں کے حوالے سے حسن نواز نے کہا کہ کرکٹ کا شوق بچپن سے تھا اور یہ شوق پورا کرنے کے لئے بڑی بہن نے مدد کی۔ بڑی بہن کو کہا کہ کرکٹ کا شوق ہے تو انہوں نے لیہ سے اسلام آباد اپنے پاس بلوا لیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قیام کے دوران کرکٹ کا سارا خرچہ بھی بڑی بہن نے اٹھایا۔

 
حسن نواز نے کہا کہ میری بہن مجھے اکیڈمی خود لینے اور چھوڑنے آتی تھی، اب جب انٹرنیشنل کرکٹر بن گیا ہوں تو امی بتاتی ہیں کہ والد صاحب سارا دن بیٹھ کر میرے میچز دیکھتے رہتے ہیں۔ 
پہلی بار پاکستان ٹیم اور ڈریسنگ روم کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے پر حسن نواز نے کہا کہ پہلی بار ڈریسنگ روم میں جانا ایک خواب کی طرح تھا کیونکہ شاہین، بابر،شاداب جیسے کھلاڑیوں کو ٹی وی پر کھیلتا دیکھتا تھا ۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹار پہن کر جب گراؤنڈ میں اترتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا، حسن نواز نے اپنی شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر کہا کہ شادی کو 4 مہینے کا عرصہ ہوا ہے، بیگم کا زندگی میں اہم رول ہے۔