سندھ ہائی کورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر نادرا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

منگل 15 جولائی 2025 16:42

سندھ ہائی کورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر نادرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر نادرا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ریلوے کالونی کے رہائشی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست گزار ارشد رحمان کے والدین اور بہن بھائیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا جاچکا ہے۔

نادرا حکام کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی وجوہات بھی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ درخواستگزار کے بھائی کو بھی ماتحت عدالت کے احکامات کے بعد شناختی کارڈ جاری کیا گیا۔ نادرا حکام کے اس عمل کو غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شہری کے شناختی کارڈ کی تجدید کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے نادرا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نادرا کے نمائندے کو طلب کرلیا۔ عدالت مے ریمارکس دیئے کہ نادرا حکام تمام ریکارڈ اور نمائندگی کے لئے افسر مقرر کریں۔ عدالت نے درخواست کی سماعت اگست تک ملتوی کردی۔