الیکٹرک بسوں کے اجراسے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، مدبر احمد خان

منگل 15 جولائی 2025 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) خاتم النبیین ہارٹ سینٹر سرگودھا کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے اجراسے عوام کو بہتر سفری سہولیات ں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کے اجراسے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ جگہ جگہ چلنے والے چنگچی رکشوں سے بھی لوگوں کی جان چھوٹ جائے گی جو نہ صرف حادثات کا موجب بن رہے ہیں بلکہ شہر میں آلودگی کا بھی باعث ہیں۔مدبر احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات یقیناً ملک و قوم کے ساتھ ساتھ عوام کے بہتر مفاد میں ہیں اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پاکستان ترقی کرے گا بلکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔