وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا

منگل 15 جولائی 2025 17:14

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری کا نام دینے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔فیڈرل کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔