
غزہ: پانی فراہمی کے منتظر بچوں کی میزائل حملے میں ہلاکت قابل مذمت
یو این
منگل 15 جولائی 2025
19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے غزہ میں پانی حاصل کرنے کے انتظار میں کھڑے سات بچوں کی ہلاکت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے جنگی طریقہ کار پر نظرثانی کرے۔
ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور بچوں سمیت شہریوں کو جنگ سے تحفظ فراہم کریں۔
حالیہ واقعے سے چند ہی روز پہلے امدادی خوراک کے انتظار میں کھڑے بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
حالیہ واقعہ اتوار کو وسطیٰ غزہ میں پیش آیا جس میں چار دیگر لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ غزہ میں سنگین انسانی حالات اور خوراک کے حصول کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر متواتر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتا آیا ہے۔ غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت غزہ کی پوری آبادی حسب ضرورت خوراک سے محروم ہے۔
شدید غذائی عدم تحفظ
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے کہا ہے کہ خوراک اور طبی ادویات لے کر سیکڑوں ٹرک غزہ سے باہر گوداموں میں کھڑے ہیں جبکہ علاقے میں بھوک پھیلی ہے۔ ادارے کے ایک طبی کارکن کا کہنا ہے کہ انہوں ںے قبل ازیں اس طرح کی غذائی قلت کے بارے میں کتابوں میں پڑھا یا دستاویزی فلموں میں ہی دیکھا تھا لیکن اب وہ اس قدر شدید درجے کی غذائی قلت کا شکار لوگوں کو طبی مراکز میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
'انروا' نے اپیل کی ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھا کر لوگوں کو فاقوں سے بچایا جائے اور اقوام متحدہ کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
مغربی کنارے میں تباہی 'انروا' نے غزہ کی جنگ کے پس منظر میں مقبوضہ مغربی علاقے کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آبادکاروں کا ظلم
ادارے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے آج سوئزرلینڈ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا کو بتایا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں کا اپنے ساتھ الحاق کر رہا ہے۔
یہ محض تباہی نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے کے منظم اقدام کا حصہ، بین الاقوامی قانون کی پامالی اور ایک اجتماعی سزا ہے۔جنوری میں اسرائیل کی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے تلکرم اور جنین میں کارروائیاں شروع کی تھیں جنہیں 'انروا' نے دو دہائیوں میں اس نوعیت کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا ہے۔ امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کارروائیوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی اور نقل مکانی ہوئی جبکہ اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.