وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس

منگل 15 جولائی 2025 22:00

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ایک ..
ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سینئر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی ایکس مل قیمت کے مؤثر نفاذ اور فوری فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقررکی گئی اور ایسوسی ایشن نے فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 2 سے 3 دن میں نمایاں ہوں گے ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت چینی کی ریٹیل قیمت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔اجلاس میں چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیارکی گئی اوربتایاگیا کہ مارکیٹ میں چینی کی وافر اور مسلسل دستیابی کے لیے وزارت کے فعال اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔