بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 5اگست کو احتجاج کی کال دینا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے‘اختیارولی

منگل 15 جولائی 2025 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے کہاہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے بیانئے کو یکسر مسترد کردیا ہے‘ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 5اگست کو احتجاج کی کال دینا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ‘گیلپ سروے کے مطابق پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنوں میں وقت ضائع کیا ہے جبکہ وزیر اعظم اور مریم نواز نے ملکی ترقی کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے 5 اگست کا انتخاب کیوں کیا ہے انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کو بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کی تھی اب قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پہ ہے انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کا انتخاب کرنا کشمیر کی جدو جہد کو نقصان پہنچانا ہے اور ہمارے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف ہر وار کا جواب دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے میں لوگوں کی رائے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرپشن زیادہ ہے خیبرپختونخوا کی چھیاسٹھ فیصد عوام سوئی گیس سے محروم ہے گیلپ سروے کہتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نوجوان پارکس لائبریریوں اور یوتھ سنٹرز سے محروم ہے یہ تمام سہولیات پنجاب میں مریم نواز دے چکی ہے انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے کے مطابق ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں اور دو ماہ پہلے تک فنڈ لینے کا ریٹ دس فیصد تھا انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس وزیر اعظم شہباز شریف نے شفافیت کے ریکارڈز قائم کیے ہیں انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے کے مطابق لوگ پی ٹی آئی کے متشدد احتجاج کے خلاف ہیں لمبے بال اور مونچ رکھنے سے ترقی نہیں ہوتی خیبر پختونخوا میں گذشتہ بارہ تیرہ سالوں میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا ہے انہوں نے کہاکہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بازومروڑ کر قیدی کو لے جائیں گے کیا آپ کو ہمارے اعصاب کا علم نہیں ہے کہ قانون سے ماورا کسی قیدی کو رہائی نہیں مل سکتی ہے انہوں نے کہاکہ گیلپ کے مطابق مریم نواز کی طرز حکمرانی کو پچاس فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے گیلپ سروے کے مطابق پی ٹی آئی نے دھرنوں میں اپنا وقت ضائع کیا وفاق کے خلاف دھرنوں پر عوام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کیا ہم لکی ایرانی سرکس کا انتظام کریں ہم نے ان کی طرح کسی کو جیل میں نہیں ستایا ہے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ آپ کا حال معلوم کریں اُپ کے پاس تحریک چلانے کی سکت ہے نہ طاقت تحریک انصاف کا بیانیہ عوام کے سامنے آچکا ہے اگر اس ملک کو آگے لے کے جانا ہے کہ تو ان کو ریجیکٹ کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ لاہور کا مطالعاتی دورہ کرنے پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

۔۔۔۔اعجاز خان