نوشہرہ، اشتہاری مجرم کو چھڑوانے کی کوشش، پولیس پارٹی پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست مجرم ہلاک

منگل 15 جولائی 2025 19:25

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)تھانہ اضاخیل کی حدود چڑھ پل کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ، زیر حراست بھتہ خوری،قتل،اغوا،منشیات فروشی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری اجمل ولد عمر شاہ ساکن سرڈھیری ضلع چارسدہ کو چھڑوانے کی خاطر ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،زیر حراست مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق:۔بھتہ خوری،اغوا،قتل،منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم اور مقدمہ 433مورخہ 17,06,2025جرم 365,109تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامزد ملزم اجمل ولد عمر شاہ ساکن سرڈھیری ضلع چارسدہ گرفتار شدہ نے دوران انٹارو گیشن اعتراف جرم کیا تھا کہ مغوی زاہد کو بعد تشدد کے قتل کیا تھا.۔ملزم کو بغرض موقع نشاندھی لے جارہے تھے کہ جیسے ہی جی ٹی روڈ چڑھ پل پہنچے تو اغوا کار زیر حراست مجرم اشتہاری اجمل کو پولیس سے چھڑوانے کی خاطر اغوا کار کے ساتھیوں نے اچانک ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،جن کی فائرنگ سے اغوا کار کی حفاظت پر مامور سپاہی اعجاز بلٹ پروف جیکٹ پر لگا پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست مجرم اشتہاری اجمل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے لگ کر موقع پر جان بحق ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،ھلاک شدہ اغوا کار اجمل کی لاش بغرض پوسٹ مارٹم DHQ کلاں روانہ کی گئی, ملزمان کے خلاف تھانہ اضاخیل میں مقدمہ درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیکر جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں۔