پرویز رشید کیخلاف پنجاب ہائوس میں قیام کے دوران رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ثابت نہ ہوسکا،آڈٹ پیر اختم

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے پرویز رشید کے خلاف آڈٹ پیرا شہزاد اکبر کی ہدایت پر بنایا گیا تھا‘ چیئرمین پی اے سی ٹو

منگل 15 جولائی 2025 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف پنجاب ہائوس میں قیام کے دوران رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ثابت نہ ہوسکا،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مسلم لیگ (ن)کے پرویز رشید کے خلاف پنجاب ہائوس کو ادائیگی نہ کرنے کا آڈٹ پیرا ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے سیکرٹری مواصلات سمیت دیگر افسران کاموقف سننے کے بعد پرویز رشید کے خلاف آڈٹ پیرا ختم کرنے کی ہدایت کردی ۔

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو علی حیدر نے کہا کہ پرو یز رشید کے خلاف پنجاب ہائوس کو ادائیگی نہ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پرویز رشید کے خلاف آڈٹ پیرا شہزاد اکبر کی ہدایت پر بنایا گیا تھا۔