پنجاب اسمبلی کے 26اراکین کی معطلی،مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا دور (کل) ہوگا

بدھ 16 جولائی 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26ارکان کی معطلی کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا دور کل ( جمعرات ) ہوگا۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19رکنی مذاکراتی کمیٹی 17جولائی کو مذاکرات کا تیسرا دور کرے گی، مذاکراتی سیشن 4 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا محمد ارشد، وزیر صنعت چودھری شافع حسین شامل ہیں، سید علی حیدر گیلانی، چودھری افتخار چھچھر، راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال اور شعیب صدیقی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی میں اپوزیشن کے ملک احمد خان بھچر، اعجاز شفیع، معین ریاض، رانا شہباز، علی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔