برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے گفتگو

بدھ 16 جولائی 2025 19:18

برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے،اس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سفری سہولت میں اضافہ ہوگااور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور ایوی ایش ڈویژن کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے، ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سفری سہولت میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ملاقات میں سیاسی و وزارتی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔