شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں کے عوامی نمائندوں کا استحاکم پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 16 جولائی 2025 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) لا ہور کے حلقہ این اے 117 میں شاہدرہ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز آئی پی پی سیکریٹریٹ میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی اور نائب صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میاں جنید ذوالفقار سے ملاقات کرتے ہوئے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت ، پارٹی منشور پر مکمل اعتماد اور صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر قیادت سیاسی کرادار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پارٹی رہنماوں نے آئی پی میں شمولیت کرنے والوں کا پارٹی پرچم پہنا کر خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

این اے 117 کی یونین کونسل کے23 علاقوں صدیقہ کالونی، خان پارک، کھوکھر روڈ، سائمن کالونی و دیگر سے شوکت محمود، شہباز احمدعمران محمود احمد سمیت دیگر نے شمولیت کے اعلانات کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی قائدین کا کہنا تھا کہ صدر آئی پی پی کے انتخابی حلقے این اے 117 میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بھر پور عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کررہی ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ اس جماعت کا قافلہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول تک متحرک کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید شمولیت بھی متوقع ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے شمولیت کرنیوالوں نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس جماعت کا حصہ بن چکے ہیں اور بطور ورکر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔