ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام اردو زبان وادب کے فروغ کیلئے ''محفل مشاعرہ'' کا انعقاد

بدھ 16 جولائی 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے انتیسویں روز اردو زبان وادب کے فروغ کیلئے ''محفل مشاعرہ'' کا انعقاد کیا گیا،جس میں طلبا وطالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔ طلبہ نے علامہ محمد اقبال اور دیگر مشہور شعرائے کرام کا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم صفیہ اسحاق نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہمیں اردو بولنے پر فخر ہونا چاہئے۔ زندہ قوموں کی روایت ہے کہ وہ اپنے مذہب، زبان، اعلیٰ روایات اور تہذیب و ثقافت سے محبت کرتی ہیں۔قومی زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے اور اردو زبان ہماری شناخت ہے۔ نامور آرٹسٹ آمنہ شہزاد نے کہا کہ یہاں موجود بچوں میں ادبی ذوق دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔اس نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ہی ''پاکستان سے پیار کرو'' ہے۔ آپ وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کرنے کیلئے دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور خوب محنت کریں۔