) ایک منظم اور نظریاتی سیاسی جماعت کے کارکن ہی عوام کی ملی نجات کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں

بدھ 16 جولائی 2025 22:40

, کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی آفس سیکریٹری ندا سنگر اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری حمداللہ بڑیچ نے تختانی اول، تختانی دوم، محمود مینہ، پشتون آباد کے علاقائی ایگزیکٹیوز کے الگ الگ اجلاسوں اور سپر افغان فقیر آباد، علاقائی یونٹ سریاب میں بالا فقیر آباد کے زیرِ اہتمام نئے ابتدائی یونٹ کے قیام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم اور نظریاتی سیاسی جماعت کے کارکن ہی عوام کی ملی نجات کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اجلاسوں اور اجتماعات سے ضلع اطلاعات سیکریٹری نور آغا درانی، ضلع معاون سیکریٹری محمد رسول ترین، علاقائی سیکریٹری امین اللہ کاکڑ، علاقائی معاون سیکریٹریز عبدالرزاق ملاخیل، نذیر احمد اچکزئی، قربان بگٹی اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جو نظریاتی بنیادوں پر منظم ہو، وہی اپنے اجتماعی شعور اور قیادت کی بدولت قوم کو بیداری اور نجات کی راہ دکھا سکتی ہے۔

ان اجلاسوں میں مختلف تنظیمی فیصلے کیے گئے اور عوامی رابطہ مہم کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سریاب، تختانی اول، تختانی دوم، محمود آباد، غوث آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی اور گیس کی شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ابتر صورتحال پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

ان علاقوں میں خراب صورتحال کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے مثر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ان علاقوں میں صفائی کا نظام انتہائی خراب ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، نالیاں بند ہیں اور سڑکوں پر بدبو کا راج ہے۔ بلدیاتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام بارہا شکایات کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس سے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات اٹھانے چاہئیں