Live Updates

جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟

پی ٹی آئی کی کہانی اب ساس بہو سے آگے نکل چکی ہے، علیمہ خان، گنڈاپوراور بیرسٹر سیف کے درمیان کھینچا تانی کھل کر سامنے آچکی ہے، وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جولائی 2025 22:35

جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 جولائی 2025ء ) وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟ پی ٹی آئی کی کہانی اب ساس بہو سے آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو دیکھیں تو یہ پارٹی کم اور جنجال پورہ زیادہ لگتی ہے، پی ٹی آئی اندر آپسی لڑائی کھل کر سامنے آچکی ہے، علیمہ خان، گنڈاپور یا ، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف، بیرسٹر گوہر ہوں ان کے درمیان کھینچا تانی کھل کر سامنے آچکی ہے، کیا یہ لوگ تحریک کی قیادت کریں گے؟ پی ٹی آئی کے معاملات کی کہانی اب ساس بہو سے آگے جاچکی ہے۔

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں لوگوں کو لیڈ کرنے کی کوئی اہلیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلے بھی لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے تھے، اب پھر عوام کو لولی پاپ دیا جارہا ہے، عوام کو ان کی تحریک سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں، تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی، آئینی اور قانونی مسائل پر غور کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمشید دستی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ عمر ایوب کے خلاف دائر ریفرنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ امتیازی سلوک پر مبنی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔بیرسٹرگوہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو انصاف دیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل  شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ بلوچستان میں حالات ٹھیک ہونا ناگزیز ہے۔ 5 اگست سے تحریک کا نقطہ عروج پر ہو گا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اپنے طریقے سے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات